وانا: شمالی وزیرستان میں پرتشدد واقعہ کے خلاف احتجاج، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ - Eye News Network

وانا: شمالی وزیرستان میں پرتشدد واقعہ کے خلاف احتجاج، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

0

جنوبی وزیرستان(ای این این) شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی کے قریب تشدد کے ناخوشگوار واقعہ پرعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین کی ہدایت پر ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے سکاوٹس کیمپ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
مظاہرہ رات کو تراویح کے بعد شروع ہوا،جو مسلسل ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
مظاہرین نے منتخب نمائندگان برائے قومی اسمبلی جنوبی وزیرستان و شمالی وزیرستان علی وزیر اور محسن داوڑ کے ساتھ پیش ہونیوالے واقعہ کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں میں شمالی وزیرستان میں پیش ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمی ہونیوالے قبائل کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا۔مظاہرین نے بے گناہ لوگوں کے قتل اور زخمیوں اور رونما ہونیوالے افسوسناک واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ایک گھنٹے کے مسلسل احتجاج کے بعد مظاہرین پر امن طورپر منتشر ہوگئے۔

About Author

Leave A Reply