محکمہ جنگلات کا کارنامہ - Eye News Network

محکمہ جنگلات کا کارنامہ

0

مٹھیانی (ای این این/ وقار حسن) محکمہ جنگلات کا کارنامہ، نجی سروے نمبر کو سرکاری ملکیت قرار دے دیا۔
مٹھیانی کے نواحی علاقہ کھہاوڑ کے مکینوں ولی محمد کھہاوڑر، زاہد سولنگی اور شاہد سولنگی نے مٹھیانی پریس کلب (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیہہ کھہاوڑ میں ان کے آباؤ اجداد کی زرعی اراضی ہے جس پر محکمہ جنگلات کے ملازم شکور خشک قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اڈ نے اعلیٰ افسران سے ساز باز کرکے ہماری زمین محکمہ جنگلات کی قرار دیدی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ایسی سازش کو ناکام بنا دیا تو اب وہ ہم جھوٹے مقدمات کروا رہا ہے۔
اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آخر میں انہوں نے آئی جی سندھ پولیس، ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور روینیو رکارڈ کے مطابق زمین حوالے کی جائے۔

About Author

Leave A Reply