ایس ایس پی سنگھار ملک نے عوامی شکایات پر ایس ایچ اوز کو جلد مسائل حل کرنے کی ہدایات کردی - Eye News Network

ایس ایس پی سنگھار ملک نے عوامی شکایات پر ایس ایچ اوز کو جلد مسائل حل کرنے کی ہدایات کردی

0

نوشہروفیروز: ایس ایس پی نوشہروفیروز سنگھار ملک نے سی آئی اے کو ختم کرکے ضلع پولیس میں ضم کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ رشوت اور منشیات کا خاتمہ کیا جائے، اس حوالے سے کوئی سستی قبول نہیں کی جائیگی۔

ایس ایس پی سنگھار ملک نے اپنے دفتر لوگوں کی شکایات پر متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فون پر احکامات دیے اور ایک موقع پر بزرگ خاتون نے ہاتھ باندھ کر استدعا کی تو ایس ایس پی نے اسے کہا کہ ہم بادشاہ نہیں آپ کے خادم ہیں اور جب بھی کوئی مسئلہ ہو میرے آفیس آجائیں۔

شکایات کے دوران سنگھار ملک نے ایس ایچ اوز کو خبردار کیا کہ اگر کسی کا مسئلہ میرٹ پر حل نہ ہوا تو اس ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ ایس ایس پی نے شکایات کا پورا رکارڈ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو کہا کہ شکایات کے حوالے وہ انہیں پراگریس بتائیں۔

پریس کلب مٹھیانی رجسٹرڈ کے وفد سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحافی ہمیں مستند معلومات دیں تاکہ ہم جرائم اور منشیات کا خاتمہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اچھے وزیر اور انسان ہیں اور وہ اپنے ضلع میں مکمل امن امان اور قانون کہ حکمرانی چاہتے ہیں۔

About Author

Leave A Reply