وانا میں فوٹ بال ٹورنامنٹ - Eye News Network

وانا میں فوٹ بال ٹورنامنٹ

0

 وانا(ای این این ایس) تیسرا آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں داخل، چشمہ گرین میرانشاہ کلب نے طوفان کلب ٹانک سے میچ جیت کر سمیی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی وزیرستان وانا میں ایف سی سکاؤٹس گراؤنڈ پر تیسرا آل پاکستان ینگ مغل فٹبال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل کے مرحلے میں داخل ہوگیاہے، کواٹر فائنل میچ چشمہ گرین میرانشاہ کلب نے جیت لیا اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
اس میچ کے مہمان خصوصی انجینئر کلیم اللہ وزیر اور ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری جلال دین وزیر تھے۔
اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کل 42 فٹبال کی نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس میں 16 نان لوکل اور 26 لوکل ٹیمیں شامل ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ 26 مئی سے ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس وانا کے گراؤنڈ پر شروع ہوا، جو کہ اب کوارٹر فائنل کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
کوارٹر فائنل کا پہلہ میچ چشمہ گرین میرانشاہ اور طوفان کلب ٹانک کے مابین کھیلا گیا جو کہ آخری مرحلے تک دو دو گول سے برابر رہا، ایمپائر نے دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ بذریعہ پینلٹی شوٹ کیا، جس میں چشمہ گرین میرانشاہ کلب نے طوفان فٹبال کلب ٹانک کو ہرا کر کواٹر فائنل جیت لیا۔
اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود وانا کے نامور کھلاڑی عبد الخالق وزیر نے کہا کہ جاندار معاشرہ صحت کے بغیر نامکمل ہے، صحت کیلئے ورزش کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا، وزیرستان میں کافی عرصے بعد یہ ٹورنامنٹ اور کھیل کود کے میدانوں کو آباد کرنا یہاں کے عوام کے اچھی صحت اور اچھے معاشرے کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس علاقے میں کھیل کود کی یہ سرگرمیاں ہو تو یہ امن کی نشانی ہے۔
لہٰذا حکومت کھیلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ کھیل کود میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

About Author

Leave A Reply