مٹھیانی(ای این این) انٹر ڈسٹرکٹ ممتاز علی چانڈیو لٹل بال ٹورنامنٹ مٹھیانی میں منعقد کیا گیا، جس کا فائنل احسن حسن بوزدار ٹندوالہیار نے قادن لانگاہ مورو ٹیم کو 18 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے ہرا کر جیت لیا۔ اسد شاہ، عرفان ٹائیگر نے ونر اور رنرز ٹرافی وصول کی۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خاص اپنے وقت کے مایہ ناز کھلاڑی و جسٹس آف پیس لالا حسن پٹھان تھے، جبکہ فائنل کے خاص مہمان بشیر احمد بھٹی تھے،
اس موقع پر سابقہ یوتھ کونسلر سید اظہار الحسنین شاہ، ندیم حیدر شاہ، عتیق الرحمن قریشی، محمد عرس مستوئی، پریس کلب مٹھیانی رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری فرھاد حسین، عبدالستار کنبھر، نجم علی سومرو، وزیر بھٹی، اعجاز علی مستوئی، حاکم علی کولاچی و دیگر موجود تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوں، تو وہاں کے اسپتال ویران ہوتے ہیں۔اس کیے نوجوانوں کی کھیل کے لیے ہمت افزائی کی جائی۔