پاراچنار(ای این این) پاراچنار میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلم ممالک سے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید نقی شاہ، تحریک حسینی کے رہنما حاجی عابد حسین، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد ثقلین، ریاض بنگش ایڈوکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے فلسطینوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
مقررین نے مسلم ممالک سے فلسطینیوں پر مظالم روکنے کیلئے فوری قدم اٹھانے اور مزید چشم پوشی سے گریز کرنے کا بھی مطالبہ کیا رہنماوں نے کہا کہ اگر مسلمان ممالک خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئی تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔