نوشہرہ میں ٹیوب ویل پر نوکری کا تنازع، بھائیوں کا بھائی کے گھر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی - Eye News Network

نوشہرہ میں ٹیوب ویل پر نوکری کا تنازع، بھائیوں کا بھائی کے گھر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی

0

پشاور(ای این این ایس) کے پی کے کے ضلع نوشہرہ کے علاقے سپین کانے شیخی میں ٹیوب ویل کی ملازمت پر سگے بھائیوں نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر اپنے بھائی کے گھر پر حملہ کرکے بھائی کے خاندان کے سات افراد کو قتل جبکہ دو افراد کو شدید زخمی کردیا ،قتل ہونے والوں میں دو خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں، سابق صدر جنرل ضیاء کا اپنے ڈرائیور کے لیے منظور کردہ ٹیوبل پر تین بھائیوں کو ملازمتیں دلوائی گئی، مثل خان ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے بیٹے کو بھرتی کروانا چاہتا تھا جس سے تنازع پیدا ہو گیا، عد الت نے مقتول کے حق میں فیصلہ دیا تو طیش میں آ کر ملزمان نے بھائی کے گھر پر حملہ کر دیا، جاں بحق افراد میں مقتول مثل کے تین بیٹے، بہو ایک پوتا اور ایک پوتی شامل، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان کے مطابق نوشہرہ کے علاقے سپین کانے شیخی میں سابق صدر مملکت اور چیف مارشلاء ایڈمنسیٹریٹر مرحوم جنرل محمد ضیاء الحق نے اپنے ڈرائیور سردار علی کے بیٹوں کی تقریب میں شرکت کے موقع پر علاقہ کی زرعی زمینوں کو آباد کرنے کے لیے ایریگیشن ٹیوب ویل کا اعلان کیا تھا اور اس پر سردار علی نے بھائیوں مثل خان اور فضل خان کو ملازمتیں دلوائیں اس دوران فضل خان ریٹائرڈ ہوئے اور اس نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کو بھرتی کیا، مثل خان بھی ریٹائرڈ ہو اور وہ بھی اپنے بیٹے کو بھرتی کرنا چاہتا تھا جس پر تنازعہ پید ا ہوگیا علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھائیوں کے مابین یہ معاہدہ ہوا تھا کہ پہلے دو بھائی ملازمت کریں گے اور اس کے بعد اگلے دو بھائی اپنے بیٹوں کو اس ٹیوب ویل پر بھرتی کریں گے، یہ تنازعہ دور تک چلا گیا اور عدالت تک پہنچ گیا عدالت نے بھی مثل خان کے حق میں فیصلہ دے دیا جس پر دوسرے بھائی طیش میں آگئے ،ڈی پی او کے مطابق اصل خان اور سردار عرف سردعلی نے اپنے سات بیٹوں ملزمان ممریز، عارف، فردوس، سلیم پسران اصل خان زرشاد ،ممتاز،ریاض پسران سردارعلی عرف سردعلی نے اسلحہ کے ساتھ اپنے مثل خان کے گھر پر حملہ کردیا اور چن چن کر سب پر فائرنگ کرکے قتل کردیا قتل ہونے والوں میں مثل خان ولد صحبت خان ،،بختیار،طاہر،زاہد علی پسران مثل خان،ضابط ولد زاہد،مسماۃ امیت دخترانور علی ،مسماۃ سجیلہ زوجہ بختیار جبکہ زخمیوں میں انور علی ولد مثل خان اور سید انور ولد مثل خان شامل ہے ایک ملازمت پر پورے خاندان کو قتل کردیا گیا فائرنگ میں مثل خان ایک بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا جبکہ اس کے پوتے اور پوتیاں بھی معجزانہ طورپر پر بچ گئے ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل کی قیادت میں تفتیشی ٹیم تشکیل د ے دی گئی جبکہ سرچ اپریشن کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں جبکہ ڈی ائی جی مردان رینج یاسین فاروق نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وہ خود اس سانحے کی نگرانی کررہے ہیںڈی پی او کے مطابق سرچ آپریشن پہاڑی اور پاک فوج کے رینج ایریا میں جاری ہے اور ملزمان کی تلاش کی جارہی ہیں۔

About Author

Leave A Reply