سرمد سندھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا - Eye News Network

سرمد سندھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

0

مٹھیانی(ای این این ایس) سندھ کے مشہور فنکار رحمان مغل عرف سرمد سندھی مداحوں سے 27 دسمبر کو بچھڑ گئے۔ ہر سال ان کی برسی پر ان کے چاہنے والے اسے اپنے اپنے طریقے سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، لیکن مٹھیانی میں اس کا ایک مداح ایسا بھی ہے جو ہر سال اس تاریخ کو اس کی برسی مناتا ہے۔ وہ کھانہ تیار کرواتا ہے اور وہ دوستوں اور غریبوں میں تقسیم کر کے اس کے دعا کرواتا ہے۔

محمد حنیف پٹھان نامی اس شخص نے کبھی کوئی برسی نہیں چھوڑی اور وہ اپنے محبوب فنکار کو یاد کرتا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اس نے اپنے بڑے بیٹے کا نام بھی سرمد رکھا ہے۔
اس موقع پر جمع ہونے والے وقار حسن، سمیر انور و دیگر کا کہنا تھا کہ سرمد جیسے عوامی فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

About Author

Leave A Reply