این آئی سی وی ڈی کو 10 بلین سے زائد رقم دے رہے ہیں، ایسے بہترین اداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ - Eye News Network

این آئی سی وی ڈی کو 10 بلین سے زائد رقم دے رہے ہیں، ایسے بہترین اداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

0

کراچی(ای این این ایس) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کے حوالے سے اجلاس جمعرات کی صبح ہوا۔
اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سیکریٹری قانون، پرنسپل سیکریٹری خزانہ اور ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمرشریک ہوئے۔
سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی کو 10.1 بلین روپے سالانہ دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے این آئی سی وی ڈی کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دیدی
این آئی سی وی ڈی اور انکے سیٹیلائیٹ یونٹس پورے سندھ میں بہتریں کام کررہے ہیں۔
ہم نے این آئی سی وی ڈی کو بہترین ادارہ بنایا جو دل کے مریضوں کا بہترین علاج فراہم کر رہا ہے۔ ہمیں کسی مسائل میں الجھنا نہیں چاہتے۔
ہم عوام کی خاطر این آئی سی وی ڈی کو مزید مستحکم کرینگے۔
ہم نے محنت کے ساتھ این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی کو بہترین ادارے بنائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم ان اداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت این آئی سی وی ڈی جیسے بہترین اداروں کو چلاتی رہے گی۔

About Author

Leave A Reply