پشاور/مانسہرہ(ای این این ایس) مانسہرہ میں مویشیوں کے باڑے کی چھت منہدم ہونے سے باب بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے.
نواحی بستی دارہ میں مویشیوں کے باڑے کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس سے باڑے کا مالک اپنے چھ سالہ بیٹے اور سات سالہ بھتیجے سمیت نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے ملبہ صاف کر کے لاشیں نکال لیں. مقامی لوگوں کے مطابق حالیہ ہفتے سے جاری موسلادھار بارشوں کی نتیجے میں باڑے کی چھت زمین بوس ہو گئی۔
مرنے والوں کی شناخت 35 سالہ امجد، اس کا 6 سالہ بیٹہ عبد اللہ اور 7 سالہ بھتیجے جنید نا۔وںسے ہوئی ہے۔