ایبٹ آباد (ای این این) تھانہ کینٹ کی حدود لنک روڈ پر کہیال کے رہائشی چھٹی جماعت کے 12 سالہ طالب علم کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں سے چوری کئے جانیوالے مو ٹر سائیکل اور آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا جنھیں عدالت پیش کر کے دو روز کا ریمانڈ لیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی قمر حیات خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی۔ دن دیہاڑے معمولی تکرار پر چھٹی جماعت کے طالب علم کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کیا۔
تھانہ کینٹ میں مقتول محمد علی کے والد کالا خان سکنہ کھولہ کیہال کی مدعیت میں مقدمہ علت 57 جرم 302/34 پی پی سی درج رجسٹرڈ کیا ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کینٹ پولیس نے ایس ایچ او کینٹ نے 24 گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔