کراچی(ای این این)غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ہونے والی معصوم نشواکیس میں عدالت نےپانچ ملزمان کےخلاف چالان منظور کرلیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ نشوہ کولگانےکیلئےانجیکشن بنانےوالا، لگانےوالا، وارڈانچارج اور دیگرعملہ واقعہ کےذمےدار ہیں۔ اس لیے ان ملزمان کےخلاف ٹرائل ہوگا۔
عدالت نے آغامعیز، ثوبیہ اور وارڈانچارج سمیت 5ملزموں کوپانچ پانچ لاکھ کےمچلکےجمع کرانےکاحکم دے دیا۔
خیال رہے کہ استغاثہ نے آغامعیز اورثوبیہ کےعلاوہ تمام ملزموں کوبےقصور قراردیاتھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نےپولیس کاپیش کردہ چالان منظور کرلیا۔
نشوہ کے والد اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے مطابق ان کے بچے کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنایا جائیگا اوراسپتال میں آئی سی یو بنایا جائیگا۔
غریب افراد کا علاج مفت کیا جائیگا اور ان نادار افراد کو وہ یا اس کی بیوی اسپتال منتقل کرینگی۔
ان کا علاج پچاس لاکھ تک فری کیا جاسکے گا۔
بچی کے والد کے مطابق “اللہ کی رضا کیلئے میں نے اسپتال انتظامیہ سمیت مالکان کو معاف کیا”.
ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ کیلئے کوٙئی دباو نہیں۔
قیصر علی کے مطابق راولپنڈی فیملی کے ساتھ گیا ہوا تھا اس لیئے انتظامیہ کو وہاں بلاکر معاہدہ کیا۔