نواب شاہ میں نوجوان کو جعلی مقابلے میں مارنے کا کیس، ضمانت رد ہونے پر سابق ای ایس آئی سپریم کورٹ سےبا آسانی فرار - Eye News Network

نواب شاہ میں نوجوان کو جعلی مقابلے میں مارنے کا کیس، ضمانت رد ہونے پر سابق ای ایس آئی سپریم کورٹ سےبا آسانی فرار

0

کراچی (ای این این)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہید بینظیر آباد میں 20 سالہ نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے میں ملوث اے ایس آئی علی بخش مگسی کی درخواست ضمانت  عدالت نے درخواست مسترد کردی، تاہم ملزم اے ایس آئی ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے با آسانی فرار ہوگیا۔ عدالت میں موجود پولیس اور سیکیورٹی ادارے دیکھتے رہ گئے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ حد ہو گئی, شہریوں کو چوکی میں لے جا کر مار دیا جاتا ہے۔ کون قصور وار ہے کون نہیں, یہ طے کرنا عدالتوں کا کام ہے۔ 20 سالہ نوجوان کو مار دیا ملزم کو کیسے ضمانت قبل از وقت گرفتاری دے دیں۔   

انہوں اپنے رمارکس میں مزید کہا کہ کسی ملزم کو پھانسی لگائیں یا چھوڑ دیں، یہ عدالتیں طے کریں گی۔ جبکہ پولیس کا کام قانون ہاتھ میں لینا نہیں۔ پولیس کو پولیس کو بہر صورت قانون کے مطابق ہی چلنا ہوگا۔   

عدالت نے استفسار کیا کہ دو عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد ملزم کے دفاع میں کیا رہ جاتا ہے۔ بتائیں کیا پولیس حکام نے کوئی انکوائری کی, کسی کو سزا دی گئی۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او غلام سرور زرداری،  اے ایس آئی علی بخش ودیگر نے سجاد علی کو اٹھایا تھا۔ 

  سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ 20 سالہ نوجوان کو تشدد کرکے 11 مئی 2018 کو قتل کر دیا گیا۔   ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار لاش اسپتال چھوڑ کر بھاگ نکلے تھے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی، عینی شاہدین تک شناخت کرچکے۔ ایس ایچ او کا جیل میں انتقال ہوگیا،  ہیڈ محرر جیل میں بند ہے۔  عدالت نے جیسے ہی ضمانت کی درخواست رد کی تو ای ایس آئی عدالت سے فرار ہوگیا۔

About Author

Leave A Reply