ہریپور: “غیر سیاسی پولیس کا ایک اور کارنامہ” ڈاکٹر پولیس کی موجودگی میں نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بناتا رہا - Eye News Network

ہریپور: “غیر سیاسی پولیس کا ایک اور کارنامہ” ڈاکٹر پولیس کی موجودگی میں نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بناتا رہا

0

https://www.youtube.com/watch?v=HX1LW-EESdg&feature=youtu.be

پشاور (رپورٹ: امجد علی)ہری پور ڈسٹرکٹ پیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر نے نوجوان کو برہنہ کر کے اس پرپولیس کی موجودگی میں وحشیانہ تشدد کیا متاثرہ نوجوان پر ظالمانہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پرآنے کےبعد پولیس وانتظامیہ حرکت میں آگئی اور اس دلخراش واقعہ کو چھپانے کے لیے متحرک ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق دلدار ڈاکٹر نےاشتیاق نامی نوجوان کو ایک روم میں لےجا کرپولیس کی موجودگی میں اس پر وحشیانہ تشدد کیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔مذکورہ ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ڈاکٹر نوجوان پر تشدد کر رہا ہے۔

واقعہ معمولی تلخ کلامی پر شروع ہوا۔ پولیس والے نوجوان سے پسٹل کا تقاضہ کر ہے ہیں جس کا الزام ڈاکٹر نے لگایا کہ اس نے فائرنگ کی ہے، جب کہ تشدد کے بعد بھی وہ نوجوان کہتا سنا جا سکتا ہے کہ اس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں، آپ چل کر تسلی کر لیں۔

پولیس اہلکار اس غیر قانونی اور غیراخلاقی عمل کو روکنے کی بجائے اس کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور اس نوجوان کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یے وہی خیبرپختونخواہ پولیس ہے جس کی پی ٹی آئی حکومت دعوے کرتی رہی ہے کہ یے بہترین  اور غیر سیاسی پولیس ہے۔

About Author

Leave A Reply