سکرنڈ کے دو نوجوان حادثہ میں جاں بحق، 2 زخمی - Eye News Network

سکرنڈ کے دو نوجوان حادثہ میں جاں بحق، 2 زخمی

0

سکرنڈ(ای این این) سکرنڈ شہر کے نوجوان بھٹ شاہ درگاہ پر فاتحہ خوانی کرنے گئے جہاں ہالا کے قریب کار کا  ٹائر برسٹ ہونے سے کار الٹ گئی اور جا کر ٹرالر کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار چار نوجوان شہباز عمر 22 سال،  منوج عمر18 سال،  خادم حسین انصاری عمر 22 سال اور اسامہ عمر 20 سال شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر حیدر آباد منتقل کیا گیا۔

حیدرآباد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کار کو چلانے والے شہباز اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے منوج کمار عرف منو دم توڑ  گئے۔

  جبکہ باقی دو نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں، جن کی ڈاکٹر زندگی بچانے کی کوشش میں مصروف تھے۔

About Author

Leave A Reply