گوجرانوالہ (ای این این ایس) گجرانوالہ میں ٹریفک وارڈن بن کر دس سال تک شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز پکڑا گیا۔
چیف ٹریفک پولیس آفیسرکے مطابق ملزم شہزاد ٹریفک وارڈن کی وردی پہنے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا اور گرفتاری کے وقت بھی یونیفارم پہنے ملزم شہزاد کے پاس چالان بک اور پستول بھی موجود تھا۔
سی ٹی او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے یہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ملزم نے وردی، چالان بک اور سروس کارڈ کہاں سے حاصل کیا۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ پولیس کے اعلیٰ اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے کیونکہ ان کی ناک کے نیچے یے سب کچھ کیسے ہوتا ریا اور وہ بے خبر رہے۔