Nasirabad: Brother kills sister and a man in the name of honour. (ENN)
اوستہ محمد(ای این این)بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں پولیس تھانہ منجھو شوری کے حدود میں سیا ہ کا ر ی کے الز ام میں بھا ئی نے فا ئر نگ کر کے اپنی بہن سمیت دو افراد کو قتل کر دیا ملزم فرار ہو نے میں کامیا ب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈ یر ہ مراد جمالی کے علاقے پولیس تھا نہ منجھوشور ی کی حددو میں گو ٹھ عبد الر حیم کے مقا م پر ملز م حاکم علی نے سیا ہ کا ری کے الزا م میں فا ئر نگ کر کے اپنی بہن گل خا تون اورمحمد اشرف نامی شخص کو ٹی ٹی پستو ل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے ضرور ی کا رو ائی کے بعد لا شیں ورثا ء کے حو الے کر د یں۔