سندھو پر ڈیم نا منظور” سندھ عوامی پیدل مارچ کا قافلہ کراچی کی طرف رواں دواں” - Eye News Network

 سندھو پر ڈیم نا منظور” سندھ عوامی پیدل مارچ  کا قافلہ کراچی کی طرف رواں دواں”

0

کراچی (ای این این) سندھو دریاء پر ڈیم بنانے کے خلاف شروع ہونے والا پیدل مارچ جمع کے روز ملیر ، کراچی میں داخل ہو جائیگا۔ یے پیدل مارچ 10 اکتوبر کو کھارو چھان ضلع ٹھٹہ سے شروع ہوا ہے اور 25 اکتوبر کو سندھ کے دارالحکومت کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

 محمد علی شاہ و دیگر کی قیادت میں ہونے والے اس پیدل مارچ کو سندھ  عوامی پیدل مارچ کا نام دیا گیا ہے۔

مارچ کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ سندھو دریاء پر کوئی بھی ڈیم نہ بنایا جائے کیونکہ پانی کی قلت کے باعث سمندر پہلے ہی بدین اور ٹھٹہ اضلاع کی زمین نگل چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی زمین پہلے ہی پانی کی شدید قلت کی وجہ سے بنجر ہو چکی ہے۔

About Author

Leave A Reply