نایاب جانور مارنے اور سمگل کرنے کے الزام میں تین ملزمان گرفتار - Eye News Network

نایاب جانور مارنے اور سمگل کرنے کے الزام میں تین ملزمان گرفتار

0

ایبٹ آباد (رپورٹ: نوید اکرم عباسی) گلیات سرکل بکوٹ کے گھنے جنگلات میں بڑی تعداد میں پرندے، بندر اور تیندوے سمگل اور مارے جارہے ہیں. اس ضمن میں ایک کامیاب کارروائی میں نایاب نسل کے تیندوے کے بچے فروخت کرنے والے ملزمان محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد نے گرفتار کر لئے۔
ملزمان پر مبینہ طور پر مادہ تیندوے کو ہلاک کرکے بچے فروخت کرنے کا الزام تھا واقعہ ایبٹ آباد کے سرکل لورہ کے یونین کونسل گورینی کے گاوں سونجاں بنواڑی میں پیش آیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے محمکہ وائلڈ لائف کی ٹیم ایبٹ آباد سے گاوں سونجاں بنواڑی پہنچی تھی ملزمان اشفاق، قیصر اور تیمورکو محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نےگرفتار کر لیا۔ ملزمان پر مادہ تیندوا کو ہلاک کرنے اس کی کھال فروخت کرنے اور نو مولود تیندوا لاکھوں میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ایس ڈی ایف او سب ڈویژن ایبٹ آباد ضیاء الرحمن، ایس ڈی ایف اور سردار نواز نے وائلڈ لائف ٹیم کی قیادت کی ڈپٹی رینج آفسر سردار شہباز اور ڈپٹی رینج آفیسر انعام الحق بھی ٹیم میں شامل تھے۔ نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔

About Author

Leave A Reply