سکرنڈ(ای این این)سکرنڈ کے نواحی گاؤں علی بخش چوہان میں غریب مزدور لقمان چوہان اور اس کی ہمشیرہ فاطمہ لقمان، جو پچھلے کئی سالوں سے اپنے ہی ذاتی گھر میں گاؤں کی 105 سے زائد لڑکیوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر گل محمد رند نے دورہ کرکے فاطمہ لقمان کی محنت کو سراہا اور اسے خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گل محمد رند نے میڈیا کو بتایہ کہ ایک ملالہ یوسفزئی ہے جو کے پی کے میں تعلیمی جہاد شروع کرکے پاکستان کا نام روشن کررہی ہے اور دوسری فاطمہ چوہان ہے جو کسی بھی حوالے سے ملالہ سے کم نہیں ہے۔ گل محمد ردنا رند نے طلبہ سے تعلیم کے بارے میں سوالات بھی کیے اور طلباء نے سوالوں کے جواب دیے۔
اس موقع پر مجید عباسی، وزیراں و دیگر لوگ بھی موجود تھے۔