کراچی(ای این این) ارشاد رانجھانی قتل کیس میں مرکزی ملزم یو سی چیئرمین رحیم شاہ کو منگل کی صبح ملیر جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔ ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم رحیم شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پیشی کے موقع پر جب پولیس ملزم کو واپس لیکر جارہی تھی تو وہاں پر موجود کچھ وکلاء و دیگر شہریوں نے اس کے خلاف نعریبازی کی۔
یاد رہے کہ ارشاد رانجھانی کے بھائی خالد رانجھانی کی مدعیت میں رحیم شاہ، اس کے بیٹے حسن شاھ، ڈی ایس پی شوکت شہانی، ایڈیشنل ایس ایچ او ریاض عامر اور 2 نامعلوم کے خلاف ایف آئی آرنمبر 105/2019 پیر کی رات 302، 201، 34 پاکستان پینل کوڈ اور 7 اے ٹی اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔