پاکستانی خواتین کا قومی دن، جدوجہد جاری رکھنے کا عزم - Eye News Network

پاکستانی خواتین کا قومی دن، جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

0

اسلام آباد/کراچی(ای این این)پاکستانی خواتین کے قومی دن پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  انسانی حقوق کمیشن کے سابق چیئرمین آئی اے رحمان، نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی چئیرپرسن خاور ممتاز، شاعرہ کشور ناہید،سول سوسائٹی کی سرگرم رکن طاہرہ عبداللہ، عورت فائونڈیشن کے نعیم مرزا و دیگر نے خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔

12 ان کا کہنا تھا کہ ضیاء کے کالے قوانین کے خلاف خواتین نے یادگار جدوجہد کی۔ اس وقت خواتین پر تشدد کیا گیا لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹیں، بلکہ ڈٹ کر آمریت کا مقابلہ کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امتیازی قوانین کے خلاف جدوجہد جاری ہے اور کامیابی تک جاری رہیگی۔

دوسری جانب کراچی  کے آرٹس کائونسل میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کو فاطمہ جناح اور شہید بینظیر بھٹو ایوارڈ دیے گئے، جب کہ سیاسی سماجی تنظیموں پی پی پی، پاک سرزمین پارٹی، پی ٹی آئی، یو این وومین، ہینڈز، سوشلویلفیئر ڈپارٹمنٹ سکھر اور دیگر کے جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے۔

About Author

Leave A Reply