تورغر میں شوہر نے ناراض بیوی کو قتل کردیا - Eye News Network

تورغر میں شوہر نے ناراض بیوی کو قتل کردیا

0

تورغر میں شوہر نے ناراض بیوی کو قتل کردیا

وحشی شوہر نے بیوی کو سات گولیاں ماریں، ملزم فرار

پشاور(ای این این ایس)تور غرکے  تھانہ جدبا کے حدود میں شوہر وہاب الدین نے بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

بعد ازاں گھریلو ناچاقی پر لڑکی اپنے ماں باپ کے پاس چلی گئی تھی۔ وحشی ملزم نے سسر کے گھر میں داخل ہوکر شازیہ  پر اندھادھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں لڑکی کو سات گولیاں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا، جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

About Author

Leave A Reply