اظہارِ رائے پر قدغن لگانے والوں کے خلاف ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے: فرحت بابر - Eye News Network

اظہارِ رائے پر قدغن لگانے والوں کے خلاف ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے: فرحت بابر

0

اظہارِ رائے پر قدغن لگانے والوں کے خلاف ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے:  فرحت اللہ بابر

صحافیوں کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خواہاں ہے، مشتاق غنی، افضل بٹ و دیگر کا خطاب

ایبٹ آباد(ای این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ  اظہارِ رائے پر قدغن لگانے والوں کے خلاف ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس  (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میڈیا اور اظہارِ رائے پر پابندی کے خلاف صحافی اکیلے لڑائی نہیں کرسکتے۔

Mushtaq Ghani, Afzal Butt and Sardar Naveed Alam are seen during the event. (ENN)

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت ان دیکھے لوگ چلا رہے ہیں اور ایسی گاڑی کی مثال کی طرح ہے جسکا ڈرائیور کوئی اور بریک کسی اور کے پاوں کے نیچے اور گئیر کوئی اور لگا رہا ہےجب ایسی حالت میں گاڑی کو زبردستی چلایا جائے گا تو حادثہ ہوگا۔

اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ سکریٹری جنرل ایوب جان سرہندی صدر پریس کلب ابیٹ آباد چوھدری شاہد، جنرل سکریٹری راجہ منیر خان صدر ابیٹ آباد یونین سردار نوید عالم، جنرل سکریٹری ثاقب خان اور ملک بھر سے آئے نمائندہ تنظیموں کے رہنما موجود تھے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ “میں اور میری پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو آپکے ساتھ کھڑے ہیں”۔

Abbottabad: Lala Rehman Samo, Sahrish Khokhar and others are seen during FEC meeting.

دوسری جانب اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کسی بھی معاشرے میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہےعوام تک سچائی پہنچانا صحافیوں کی زمہ داری ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی میں کسی کو اپنا حق لینے کیلئے احتجاج کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ پی ٹی آئی حکومت صحافیوں کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خواہاں ہے۔ راجہ محمد ہارون ایف ای سی ممبر سردار محمد شفیق،سابق صدرپریس کلب عامر شہزاد جدون سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس کی جانب سے پی ایف یو جے کے صدر اور دیگر عہدیداران کے ساتھ اے یو جے اراکین کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

Dildar Satti receiving shield.

About Author

Leave A Reply