جعفرآباد:پرائمری اسکول حاجی حسین بخش گولہ کی عمارت بوسیدہ، طلبہ زمین پر تعلیم حاصل کرنے لگے - Eye News Network

جعفرآباد:پرائمری اسکول حاجی حسین بخش گولہ کی عمارت بوسیدہ، طلبہ زمین پر تعلیم حاصل کرنے لگے

0

جعفرآباد(ای این این)ڈیرہ اللہ یار میں سینکڑوں بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنے والا قدیم پرائمری اسکول حاجی حسین بخش گولہ کھنڈر بن گیا ہے۔طلبہ اور اساتذہ خستہ حال عمارت میں تدریسی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔  اسکول کی عمارت بوسیدہ ہوچکی، جگہ جگہ دراڑیں پڑنے سے عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے۔

اسکول میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے کسی قسم کی کوئی سہولیات دستیاب نہیں ہے استاد ٹوٹی پھوٹی کرسیوں پر جبکہ طلبہ پھٹے پرانے ٹاٹوں پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔اسکول کے احاطے میں نالیوں کا گندا پانی جمع ہوکر تالاب کا منظر پیش کرتا ہے جس سے اسکول میں تعفن پھیلا ہوا ہے۔

 اسکول میں تدریسی عمل جاری رکھے ہو ئے اساتذہ اور والدین  کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ تعلیم جعفرآباد کے حکام اور حاجی حسین بخش گولہ کے صاحبزادے چیئرمین زکواۃ و عشر میر عطاء اللہ گولہ کو تحریری طور پر شکایات کی گئی ہیں، تاہم کسی قسم کی توجہ نہیں دی جارہی۔

About Author

Leave A Reply