سی پیک کے تحت رشکئی انٹرچینج پر ایک بڑا اکنامک زون بنے گا: اسد قیصر - Eye News Network

سی پیک کے تحت رشکئی انٹرچینج پر ایک بڑا اکنامک زون بنے گا: اسد قیصر

0

صوابی (ای این این) صوابی میں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت رشکئی انٹرچینج پر ایک بڑا اکنامک زون بنے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کو مزید موثر کرینگے،قومی اسمبلی کو دنیا کی بہترین اسمبلی بنائیں گے۔میں مڈل کلاس سے ہوں،کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اللہ مجھے اس منصب پر بٹھائے گا۔

تقریب سے میجر ریٹائرڈ محمدعامر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان  کی جنگ ہماری اپنی جنگ نہیں تھی، جنگ ہماری وہی تھی جس میں ہمارے 80ہزار لوگ شہید ہوئے۔

تقریب سے امجد علی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

About Author

Leave A Reply