مانسہرہ/ راولہ کوٹ(ای این این ایس) کشمیر کے علائقہ راولاکوٹ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے مانسہرہ کے دو مکینوں سمیت تین افراد جاں بحق، جب کہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کرین گاڑی اپنے مزدوروں کولے کر جارہی تھی کہ شنکو گاٶں کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افرادموقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔جان بخق افراد میں سیف الرحمٰن عرف مسٹر ترنگڑی پائیں مانسہرہ کا رہائشی تھا، جو آزاد کشمیر میں سرویئر تھا۔
سیف الرحمٰن کی شادی کو ایک سال ہواتھاجبکہ ایک دن قبل اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا، جسے وہ دیکھنے کی حسرت لیے دنیا سے چلا گیا۔ سیف الرحمان کی میت آبائی گاؤں پہچنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان کا تعلق بفہ، مانسہرہ سے بھی ہے۔