ایشوریا اور ابھیشیک 10 سال بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر - Eye News Network

ایشوریا اور ابھیشیک 10 سال بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر

0

 ممبئی / کراچی(ای این این ایس)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اوراداکارابھیشیک بچن ایک بار پھر بڑے پردے پر انوراگ کیشب کی فلم میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن ایک ساتھ بڑے پردے پر بہت عرصے سے نظر نہیں آئے، اب دونوں ہی 10 سال بعد ہدایت کار انوراگ کیشب کی فلم ’گلاب جامن‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ہدایت کار کی جانب سے دونوں کو اس فلم کی آفر ڈیڑھ سال پہلے کی گئی تھی تاہم ابھیشیک بچن ’ہاں‘ کرنے میں ہچکچا رہے تھے جب کہ ایشوریا رائے کو فلم کا اسکرپٹ بہت زیادہ پسند آیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کواسکرپٹ پڑھ کر یہ لگا کہ ’گلاب جامن‘ وہی فلم ہے جو ہم دونوں کو بطور جوڑی واپس بڑے پردے پر لائے گی جب کہ ابھیشیک بچن کی جانب سے بھی اہلیہ کے ساتھ جوڑی کے طور پر اسکرین پر آنے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے لیے وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

About Author

Leave A Reply