بہن کو طلاق کیوں دی”؟ ملزم گنڈاسہ لیکر سسرالیوں کے گھر میں گھس گیا، 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی” - Eye News Network

بہن کو طلاق کیوں دی”؟ ملزم گنڈاسہ لیکر سسرالیوں کے گھر میں گھس گیا، 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی”

0

 ساہیوال(ای این این ایس)ساہیوال میں رشتہ داری کی رنجش پر 4 خواتین  سمیت 7 افراد کو ٹوکے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا  گیا۔تفصیلات کے مطابق توقیر نامی شخص کی بہن کو محمد زاہد کی جانب سےطلاق دینے پر ملزمان نے سسرالیوں  کے گھر میں گھس کر  ٹوکے سے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق توقیر نامی شخص نے 2 نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اپنی بہن کے سابق سسرالیوں کے گھر میں داخل ہو کر سوتے میں ان کو ٹوکے کے وار کر کے زخمی کر دیا ۔زخمیوں میں محمد زاہد کا والد محمد امین، والدہ ارشاد بی بی، بھائی محمد سلیم ، یاسمین ، مائرہ اور شاہدہ 3 بہنیں شامل ہیں ۔

ملزم توقیر کو رنج تھا کے محمد زاہد نے اس کی بہن کو طلاق دی تھی ۔اسی رنجش کی بنا پر ملزم توقیر نے اپنے نامعلوم 2 ساتھیوں کی مدد سے رات دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو جان سے مارنے کی کوشش کی مگر اہل خانہ کے جاگ جانے اور شور واویلہ پر اہل محلہ نے توقیر نامی شخص کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرارہونے میں کامیاب  ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

About Author

Leave A Reply