صوابی: گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق، 2 زخمی - Eye News Network

صوابی: گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق، 2 زخمی

0

صوابی(ای این این ایس)گدون منگل چھائی میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں  محمد علی استاد سمیت دوافراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چنئ گدون سے تعلق رکھنے والا محمدعلی استاد اپنے گاؤں سے ٹوپی جارہے تھے کہ منگل چھائی کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں محمد علی استاد سمیت اس کا چچا زاد بھائی جاں بحق، اور بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

About Author

Leave A Reply