Abbottabad: DSP is leading the drive against encroachments on the direction of DPO. (ENNS)
ایبٹ آباد(ای این این ایس) گزشتہ روز تھانہ مانگل میں ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی کھلی کچہری میں عوام کی طرف سے مطالبہ پیش کیا گیا تھا کہ قلندر آباد بازار میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ہے جس کے خلاف ضلعی پولیس سربراہ نے ڈی ایس پی میرپور الطاف حسین کو 24گھنٹے کے اندر بھرپور کاروائیوں کا حکم جاری کیا۔
ضلعی پولیس سربراہ کے حکم پر ڈی ایس پی میرپور نے ایس ایچ او مانگل، پبلک لیزان کمیٹیوں کے ممبران، منتخب عوامی نمائیندوں، انجمن تاجران کے عہدیداران اور بھاری تعداد میں ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے ہمراہ قلندر آباد بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکان، سبزی فروشوں، کباب فروشوں کے باہر غیر قانونی تجاوزات کو فی الفور ختم کیا۔
ترجمان ایبٹ آباد پولیس کے مطابق غیر قانونی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ بازار بھر سے غیر قانونی پارکنگ اور سوزوکی سٹینڈ کا خاتمہ کیا۔
دوسری جانب عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ یہ تجاوزات مستقل طور پر ختم ہونی چاہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے اور عوام الناس کے لیے آسانی پیدا ہو۔