ماہ اگست میں امن امان کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا، ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد - Eye News Network

ماہ اگست میں امن امان کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا، ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد

0

اوستا محمد(ای این این ایس) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد راؤ منیر احمد ضیاء نے میڈیا کے نمائندوں سے  بات چیت کرتے ہوئے کہا  کہ ماہ اگست میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائے جارہے ہیں تمام ایس ایس پیز کی طرف سے رواں ماہ میں ہونے والے پروگرام 11اگست،14اگست اور 26اگست کے حوالے سے علحدہ علحدہ سکیورٹی پلان تشکیل دیئے گئے ہیں۔

اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن جاری ہیں اور ان کی گرفتاری کو یقنی بنایا جا رہا ہے شہر کے مارکیٹ، دوکانوں اور دیگر اسٹالز جہاں جہاں پاکستانی پرچم، بیج اور جھنڈیاں فروخت کی جا رہی ہیں ان کے سیکورٹی کے لئے بھی سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے مشکوک افراد اور گاڑی کی مکمل تحقیقات کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد کا مزید کہنا تھا کہ عوام پولیس کے ساتھ اپنا تعاون برقرار رکھے عوام کے تعاون کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔عوام اپنے ارد گرد کی چیزوں پر کڑی نظر رکھے اور کسی بھی مشکوک حالات میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے تاکہ امن بحال رہے اور کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ  آسکے۔

About Author

Leave A Reply