گلگت: دیامر اور چلاس میں دہشتگردوں نے دھماکے کر کے 6 اسکول تباہ کر دیے، انتظامیہ ہائی الرٹ - Eye News Network

گلگت: دیامر اور چلاس میں دہشتگردوں نے دھماکے کر کے  6 اسکول تباہ کر دیے، انتظامیہ ہائی الرٹ

0

گلگت (ای این این ایس) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی شب نامعلوم شرپسندوں نے دھماکوں اور آگ لگاکر متعدد سرکاری تعلیمی ادارے تباہ کردیے۔ دیامر کی وادی داریل میں رات کی تاریکی میں آرمی پبلک اسکول سمیت 6 بوائز و گرلز  اسکولوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

دریں اثناءضلعی ہیڈ کوارٹرچلاس میں دو سرکاری گرلز اسکولوں کو دھماکوں سے اڑادیا گیا۔

دیامر انتظامیہ کے مطابق پولیس کاروائی کے دوران تخریب کار عناصر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے، تاہم تعلیمی اداروں کے تباہی میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لئے موثر حکمت عملی طے کرنے کے لئے چلاس اور گلگت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس  میں اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔

About Author

Leave A Reply