قومپرست رہنما ساگر حنیف بڑدی انتقال کر گئے، سندھ میں سوگ کا اعلان - Eye News Network

قومپرست رہنما ساگر حنیف بڑدی انتقال کر گئے، سندھ میں سوگ کا اعلان

0

نوشہرو فیروز (ای این این ایس) جیئے سندھ قومی محاذ(جسقم) بشیر خان گروپ کے سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری اور پریس ترجمان حنیف ساگر بڑدی بدھ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ 49 سالہ حنیف ساگر بڑدی نے سیاست کے شروعات سندھ ساگر پارٹی سے زمانہ طالب علمی سے کی اور سندھ کے حقوق کے لیے کوشاں رہے۔

ان کو اپنے آبائی شہر پڈعیدن میں دل کا دورہ پڑا اور انہیں پڈعیدن سے نوشہرو فیروز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں سے ڈاکٹرس نے انہیں نواب شاہ جو کہ تقریباۤ 80 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، ریفر کرنے کا کہا گیا، جس دوران وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ  دیہی سندھ میں یے ڈاکٹرس کی پریکٹس ہے کہ وہ  علاج کرنے کی بجائے مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، یہاں تک کہ ضلع ہیڈکوارٹراسپتال بھی اسی طرح اپنی جان چھڑانے کے لیے مریضوں کو نواب شاہ یا حیدرآباد ریفر کرنے کا مشورہ دیتا ہے، جس کے باعث کئی مریض راستے میں ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ساگر کو سندھ کے حقوق کی جدوجہد میں تین سال تک جیل میں بند گیا تاہم انہوں نے جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے لواحقین میں دو بیٹیاں اور دوستوں کا وسیع حلقہ سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کی وفات کی خبر کے بعد سندھ کے مختلف علائقوں سے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے آبائی شہر پہنچ گئی۔

دوسری جانب سندھی ادبی سنگت نے سندھ بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ بشیر خان قریشی بھی اسے طرح پرسرار طور پر دل میں  درد کی وجہ سے انتقال کر گئے اور اس حوالے حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کردہ تحقیقاتی رپورٹ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

About Author

Leave A Reply