مردان میں ہیلتھ سینٹر پر حملہ، لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق
ملزمان روزی رحمٰن کو قتل کر کے فرار ہو گئے، مقدمہ درج
مردان (ای این این ایس)مردان چوکی فیملی ہیلتھ سینٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مردان چوکی فیملی ہیلتھ سینٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیڈی ہیلتھ ورکر روزی رحمٰن کو قتل کر دیا، مقتولہ اس وقت ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔