پشاوربورڈ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ، شاہ جی گل کا نمائندہ خصوصی جاں بحق، ایک زخمی - Eye News Network

پشاوربورڈ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ، شاہ جی گل کا نمائندہ خصوصی جاں بحق، ایک زخمی

0

پشاور (ای این این ایس)صوبہ خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور کے علاقہ ناصر باغ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے حلقہ این اے 43 کے آزاد امیدوار شاہ جی گل افریدی کے نمائندہ خصوصی قاری سیدعالم شینواری جاں بحق جبکہ ساتھی فہدخان شینواری زخمی ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دونوں کو زخمی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جہاں پرہسپتال انتظامیہ نے قاری سیدعالم کی موت کی تصدیق کردی جب کہ دوسرے ساتھی فہدخان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

واقعے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ ناصرباغ روڈ پر گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے مسلح موٹرسائیکل سواروں نے سیدعالم شنواری کے سر میں پستول سے گولیاں داغ دیں۔

About Author

Leave A Reply