ایبٹ آباد: منشیات فرشی کے الزام میں ملزم گرفتار، عوام فون پر جرائم کی اطلاع دیں: ڈی پی او عباس مجید خان - Eye News Network

ایبٹ آباد: منشیات فرشی کے الزام میں ملزم گرفتار، عوام فون پر جرائم کی اطلاع دیں: ڈی پی او عباس مجید خان

0

ایبٹ آباد(ای این این ایس) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او سردار رفیق نے منشیات فروش سجاد ولد ایوب سکنہ سلہڈ سے 4 گیلن شراب برآمد کر لی جو مقدار کے حساب سے 25 لیٹر فی گیلن 100 لیٹر بنتی ہے۔

تھانہ کینٹ میں سجاد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 678 بجرم 3/4 ای ایچ او کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع بھر سے منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھیں۔

ترجمان ایبٹ آباد پولیس اعظم میر کے مطابق عوام سے اپیل کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے ساتھ ساتھ کسی بھی غیر قانونی، غیر اخلاقی سرگرمی کی اطلاع وہ ضلعی پولیس سربراہ کے ذاتی موبائل فون نمبر 03461119651 پر کسی بھی وقت میسیج کے ذریعے دے سکتے ہیں۔

About Author

Leave A Reply