Sakrand: PPP workers chanting slogans against district president Jamali during the speech of chairman BBZ. (ENNS)
سکرنڈ(رپورٹ:حیدرخانزادہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران ناراض جیالوں کی جانب سے ضلعی صدر علی اکبر جمالی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔جس کے بعث بلاول کو تقریر روکنا پڑ گئی۔
دورہ سکرنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران پیلزپارٹی کے پرانے جیالوں اور لاکھا برادری کے لوگوں نے بلاول کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی کے ضلع شہید بے نظیرآباد کے صدر علی اکبر جمالی نے پارٹی کے اصولوں کے منافی اپنے من پسند افراد کو عہدے دیے، جبکہ پرانے جیالوں کا نظرانداز کیا۔
انہوں نے چئیرمین بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ وہ اسکو فوری طور پر عہدہ سے ہٹادیں، ورنہ پارٹی کو الیکشن میں شدید نقصان ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے تقریر کو وقفہ دے کر پھر سے اپنی تقریر شروع کی جبکہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی ایس 39 غلام قادر چانڈیو نے اشارہ کر کہ یقین دلوایا کہ اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب احتجاج کرنے والے نوجوان “گو جمالی” گوجمالی گو کے نعرے لگاتے رہے۔