Former CM Sindh Liaquat Ali Jatoi talking to media here on Wednesday. (ENN)
سکرنڈ(رپورٹ: حیدر خانزادہ)تحریک انصاف نے پی ایس 39 پر اپنے ہی اتحادی جی ڈی اے کی بڑی وکٹ اڑا دی ہے۔ سابق صوبائی وزیر اور جی ڈی کے پی ایس 39 کے امیدوارغلام رسول انڑ جی ڈی چھوڑ کر کھلاڑی بن گئے اور اب وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے۔
سابق صوبائی وزیر اور جی ڈی اے کے پی ایس 39 کے امیدوار غلام رسول انڑ جی ڈی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہے گئے ہیں۔ انھوں نے کھڈھر میں اپنی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور گل محمد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی اور گل محمد رند نے انکو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہااور پارٹی مفلر پہنایا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےلیاقت جتوئی نے کہا کہ سندھ سے کلین سوئپ کرکے زرداری مافیہ سے سندھ کو نجات دلوائینگے اور الیکشن میں سندھ کو تباہ کرنے والی پیپلزپارٹی کو تاریخی شکست دینگے۔
احتساب کرنے والے اداروں نے جس طرح نوازشریف کا احتساب کیا اسی طرح زرداری کا بھی کریں ورنہ انکی کارکردگی پر ضرور سوالیہ نشان لگایا جائے گا۔
پریس کانفرس میں ضلعی صدر پی ٹی آئی عبدالمجید مگسی، کاشف قریشی، مجید عباسی، خرم خانزادہ، راحیل شیخ اور دیگر موجود تھے۔