Information Minister Malik Khurram Shahzad talking to media here on Sunday. (ENNS)
جعفرآباد (ای این این ایس)صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات وترجمان حکومت بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں عام انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی اس ذمہ داری سے احسن طریقے سے عہدہ برا ہونے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔
صوبے میں عام انتخابات شفاف اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے بھی موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں عوام بلاخوف وخطر الیکشن کے روزاپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیکر انتخاب کریں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ایف سی ،پولیس ،اور لیویز کے جوان تعینات ہوں گے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے کمشنر آفیس ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد یونس سنجرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر آفیسر انفارمیشن محمد سعید شاہوانی،انفارمیشن آفیسرنصیرآباد نیک محمد پلال بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے پولنگ اسٹاف سمیت انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابات کے روز پاک فوج کے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر یا باہررہنے کافیصلہ 30جون کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
1 Comment
I am regular visitor, how are you everybody? This post posted at this web ssite is really nice. http://Kycscan.com/__media__/js/netsoltrademark.php?d=www.mailmedication.com