محمکہ بہبود آبادی کے کنٹریکٹ ملازمین کا تحریک چلانے کا اعلان - Eye News Network

محمکہ بہبود آبادی کے کنٹریکٹ ملازمین کا تحریک چلانے کا اعلان

0

سکرنڈ (ای این این ایس) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سندھ کے کنٹرکٹ میل موبلائزرز کی جانب  سے سندھ بھر میں دہرنوں کا اعلان کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے منظور شدہ  اٹھارویں ترمیم  کے تحت تمام کچے  اور کانٹریکٹ  پر بھرتی کئے گئے ملازمین کو مستقل کیا جانا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے بھی حکم دیا تھا کہ انہیںریگیولر کیا جائے جس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا جسکی وجہ سے مجبورا یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرہ کئے جائیں گے۔ اسکے بعد ۹ جولائی کو کراچی پریس کلب اور 10 جولائی کو پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے سامنے اور ۱۱ جولائی کو سندھ ہائی کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

About Author

Leave A Reply