کوہاٹ: پی ٹی آئی کے سابق رکن اسیمبلی پر جنسی ہراسگی کا الزام - Eye News Network

کوہاٹ: پی ٹی آئی کے سابق رکن اسیمبلی پر جنسی ہراسگی کا الزام

0

کوہاٹ: پی ٹی آئی کے سابق رکن اسیمبلی پر جنسی ہراسگی کا الزام

سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش ایس ایم ایس کرکے حراساں کرتا رہا

پولیس و اعلیٰ افسران نے کوئی مدد نہیں کی، کیا یہی عمران خان کا انصاف ہے: راحت العین

 کوہاٹ(ای این این ایس)پی ٹی آئی رہنما راحت العین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کئی سالوں سے انہیں جنسی طور  پرہراساں کرتارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے دعویدار خواتین کے ساتھ بے انصافی میں مصروف ہیں۔

ان کے مطابق “مثالی و غیر سیاسی پولیس”نے بھی ان کی فریاد نہیں سنی۔ راحت العین نے مزید بتایا کہ ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش، اپنے بندوں کے ذریعے بھی ڈراتا اور دھمکاتا رہا ہے۔جب کہ پولیس کو بھی عورتوں کے خلاف استعمال کرتا ہے۔کیونکہ پولیس بھیانہیں سمجھوتے پر مجبور کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایہ کہ وہ  ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے پاس بھی گئی تھی، تاہم  انہوں نے بھی کوئی مدد نہیں کی۔ راحت العین نے سوال کیا کہ  عمران خان کا یہ انصاف ہے کہ بس لاچار عورتوں کو جنسی ہراساں کیا جائے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ جس میں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔واضح رہے کہ وہ پریس کانفرنس کے آبدیدہ ہو گئی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

About Author

Leave A Reply