سکرنڈ سے جیت کر زمین غریب کسانوں میں تقسیم کرنے کا بل پیش کرونگی:افشاں اقبال - Eye News Network

سکرنڈ سے جیت کر زمین غریب کسانوں میں تقسیم کرنے کا بل پیش کرونگی:افشاں اقبال

0

سکرنڈ(ای این این) سکرنڈ کے  حلقے این اے 214 اور پی ایس 39/40 سے آزاد خاتون امیدوار افشاں اقبال کیریو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تعلیم، صحت سمیت دیگر اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔عوام روٹی کپڑا اور مکان کے لئے ترس گئے ہیں جبکہ کرپشن زدہ حکمرانوں کے محلات میں اضافہ ہوا ہے۔ 2018 تبدیلی کا سال ہے عوام ڈویروں کو ووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست دیں گے وہ سکرنڈ میں میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔

انہوں نےکہا کہ ملک میں  لینڈ ریفارمز کی اشد ضرورت ہے منتخب ہو کر بڑے بڑے جاگیرداروں سے زمینیں واپس لے کر غریب ہاریوں اور چھوٹے چھوٹے زمینداروں میں تقسیم کرنے کا بل پیش کروں گی۔انہوں نےکہاکہ ان میروں پیروں اور وڈیروں کو شکست دیکر ثابت کرکے دکھائیں کہ عوام ان سے تنگ آچکے ہیں۔

افشاں اقبال کیریو کے قافلے پر شہر کے مختلف مقامات پر گل پاشی کی گئی اور  اجرک پہنائی گئی۔اس موقع پر عارف خانزادہ، رانا خلیل احمد، ایڈوکیٹ وقار راجپوت  سمیت دیگر افراد کی جانب سے اپنی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا گیا۔

About Author

Leave A Reply