پی ایس پی کراچی سمیت سندھ بھر میں امیدوار کھڑے کریگی، ڈولفن کا انتخابی نشان ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، انیس قائمخانی - Eye News Network

پی ایس پی کراچی سمیت سندھ بھر میں امیدوار کھڑے کریگی،  ڈولفن کا انتخابی نشان ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، انیس قائمخانی

0

کراچی(ای این این) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ 24 جون کو اپنے امیدواروں کا اعلان کریں گے اور کراچی کی تمام نشستوں سے امیدوار کھڑیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان خیالات  کا اظہار انہو ں نے

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں عید استقبالیہ سے خطاب میں کیا ۔

اس موقع  پر اراکین، سینٹرل کیبنٹ اور اراکین نیشنل کائونسل سمیت تمام مرکزی شعباجات کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد   شریک تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی پروگرام نہیں بس عید ملنے کی تقریب ہےایک دوسرے سے گلے ملیں، مٹھائی کھائیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی ایس پی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی اور آنے والے الیکشن میں پی ایس پی کراچی سمیت پورے سندھ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی کیونکہ ڈولفن کا انتخابی نشان ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے حتمی امیدوار کا اعلان 24 جون کو کریں گے  کراچی کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، ج ب کہ  کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا کوئی ارادہ نہ ہے نہ ہوگا۔

About Author

Leave A Reply