بہاولنگر: تین معصوم بہنوں کی نعشیں ریگستان سے ملی، دو دن سے لاپتہ تھی، میڈیکل ٹیسٹ نہ ہو سکا - Eye News Network

بہاولنگر: تین معصوم بہنوں کی نعشیں ریگستان سے ملی، دو دن سے لاپتہ تھی، میڈیکل ٹیسٹ نہ ہو سکا

0

    اسلام آباد/بہاولنگر(امجد علی/ای این این ایس) بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں  ریسٹ ہاوس 286 موڑ   ٹوبہ کری والا کے قریبا تین بہنوں کی نعشیں ملی ہیں، تینوں لڑکیاں دو دن قبل اپنی پپھو کے گھر سے اپنے گھر آتے ہوئے لا پتہ ہو گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کسان نصیر احمد کی تین بیٹیاں  8سالا طاہرہ،  9 سالافریحہ اور 5 سالا اللہ مافی اپنی پپھو کے گھر سے اپنے گھر جانے کے لیے روانہ ہوئیں لیکن راستے میں لاپتہ ہو گئی۔ لڑکیوں کے والدین دو دن تک انہیں تلاش کرتے رہے۔ چاند رات کوان تینوں بہنوں کی لاشیں تپتے ریگستان ملی ہیں۔

والدین اور علائقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان کی تلاش کی،  اور ان کی لاشیں برآمد کی گئی، عینی شاہدین کے مطابق تینوں بہنوں نے مرنے کے بعد بھی  ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے تھے، جس سے خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ طوفان میں پھنس گئی ہونگی۔

لوگوں کا خیال ہے کہ ریگستان میں راستہ بھٹکنے کے بعد وہ لڑکیاں طوفان کی زد میں آگئی، جب کہ شدید گرمی میں بھوک اور پیاس سے ان کی موت واقع ہو سکتی، تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پولیس نے نعشین ملنے کی تصدیق کی ہے  اور نعشین اپستال منتقل کر دی گئی ہیں، تاہم ان کا پوسٹ مارٹم نہیں ہس سکا تھا۔

About Author

Leave A Reply