Abbottabad: Ali Khan Jadoon addressing the gathering of youth here on Monday; while former minister Mushtaq Ghani & others are seen as well. (ENN)
ایبٹ آباد(دلدار ستی سے)ایبٹ آباد یونین کونسل میرپور اور جناح آباد کے نوجوانوں نے جدون ہائوس میں علی خان جدون اور مشتاق احمد غنی کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔اس موقع پر علی خان جدون اور مشتاق احمد غنی نے کہا کے نوجوانوں کی عمران خان سے محبت کا منہ بولتا ثبوتان کے ساتھ نوجوانوں کی موجودگی ہے۔
ہماری جنگ پانامہ کے چوروں سے ہے اور نوجوانوں کو الیکشن کے لیے دن رات ایک کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کا ہر بچہ ایک لاکھ پچھتر ہزار کا مقروض ہے اور آج کے پاکستان کی بقاء کی جنگ عمران خان کے سنگ لڑنی ہو گی اور اس کے لیے متحد ہو کر اتفاق و اتحاد سے یہ جنگ، مافیا کے خلاف لڑنا ہو گی۔
آج مخالفین کو اپنی شکست نظر آگئی ہے، یہ نوجوانوں کی کامیابی ہے اور مخالفین کے پاس امیدواروں کی کمی ہی نہیں بلکہ قلت ہو چکی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ، گورنر اور مشیر وزیر اعظم رہنے والوں نے ایبٹ آباد کو سوائے بدنامی کے کچھ نہیں دیا۔