اسلام آباد میں میٹرو کا پہلا حادثہ،کشمیری نوجوان شارٹ کٹ کے چکر میں جان کی بازی ہار گیا - Eye News Network

اسلام آباد میں میٹرو کا پہلا حادثہ،کشمیری نوجوان شارٹ کٹ کے چکر میں جان کی بازی ہار گیا

0

اسلام آباد (ای این این ایس )اسلام آباد-راولپنڈی میٹرو بس کے ٹکر میں نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ  نوجوان فیصل سعید شارٹ کٹ راستہ پار کرنے کے چکر میں میٹرو بس کی زد میں اگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

فیصل،سعودی پاک ٹاور میں اے سی ٹیکنشن کا کام کرتا تھا۔ بلیو ایریا میں پیش آنے والے حادثہ کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے اس کو پمز اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرس نے اس کی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان  شارٹ کٹ روڈ کراس کرنے کے چکر میں جان کی بازی ہار گیا۔بتایہ جاتا ہے کہ یے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، کیونکہ میٹرو بالکل الگ اور محفوظ روٹ پر چلتی ہے۔

About Author

Leave A Reply