گلگت: برفانی تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق، گاڑی سمیت لاپتہ2 کی تلاش - Eye News Network

گلگت: برفانی تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق، گاڑی سمیت لاپتہ2 کی تلاش

0

گلگت (ای این این)بابوسر ٹاپ کے قریب  گاڑی پر برفانی تودا گرنے سےگاڑی میں سواردو افراد جاں بحق اور دو لاپتاہوگئے۔واقعے کے فورا بعد مقامی افراد نے ریسکیو کرتے ہوئے دو افراد کی لاشیں نکال لی۔جن کی شناخت امیر اور احسان اللہ سکنہ پنجاب کے نام سے ہوئی ہیں ۔ذرائع  کے مطابق گاڑی میں چار افراد سوار تھے۔جن میں سے آیاز سکنہ پنجاب اور اسحاق ولد نقیب ساکن نیاٹ دیامر لاپتا بتائے جاتے ہیں۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے وقت ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک بھی بابوسر ٹاپ پر موجود تھے۔جنہوں نے برفانی تودے میں دبنے والے افراد کو نکالنے اور پھنسے افراد کو چلاس منتقل کرنے کے لیے ریسکیو کی نگرانی کی اور پھنسے تمام افراد کو بحفاظت دوسری گاڑیوں میں منتقل کر وا دیا۔جبکہ امدادی کاروائیوں کے لئے چلاس سےریسکیو1122،ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور دیگر امدادی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

آخری اطلاعات تک لاپتاافراد تک رسائی ممکن نہ ہو سکی۔جس کے بعد اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق علی الصبح لاپتا افراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بابوسر روڈ سے برف ہٹا کر اس شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھولنے کا کام جاری ہے۔بابوسر ٹاپ تک روڈ سے برف ہٹانے کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد تاریخی درہ بابوسر کا رخ کررہی ہے۔۔

About Author

Leave A Reply