Justice delayed, Justice denied سات سال بعد بھی معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیس کا فیصلہ نہ آسکا، شہریوں کا محرابپور میں احتجاج - Eye News Network

Justice delayed, Justice denied سات سال بعد بھی معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیس کا فیصلہ نہ آسکا، شہریوں کا محرابپور میں احتجاج

0

(نوشہروفیروز (ای این این

 نوشہروفیروزکی تحصیل محراب پور کے جناح چوک پر کئی سو افراد نے دھرنا دے دیا ہے اور مارچ 2011 میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی نمرہ کے قاتل کو سزا نی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=U-Z74mlIF4Q&feature=youtu.be

احتجاج کی وجہ سے ٹرئفک جام ہو گئی ہے۔ زیادتی اور قتل کے مبینہ ملزم اصغر کمبوہ جیل میں ہیں، تاہم اب تک کیس چل رہا ہے۔

مظاھرین کا کہنا تھا کہ ملزم کے رشتیدار جھوٹے مقدمات بنا کر نمرہ کے لواحقین کو تنگ کر رہے ہیں تا کہ وہ صلح کر لیں۔ شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پہلی کلاس کی طالبہ نمرہ مشتاق کو یکم مارچ 2011 کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ لیکن سات سال گذرنے جانے باوجود کیس کا فیصلہ نہیں آ سکا۔

 بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ ان پر مختلف جھوٹے مقدمات داخل کراکے کیس سے ہاتھ اٹھانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مقتول بچی کے والد مشتاق کمبوہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان  قصور کی زینب کی طرح نمرہ کیس کا بھی ازخود نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ایسے واقعات پر فوری نوٹس لیاجاتا ہے مگر سندھ کے واقعات پر کیوں سوموٹو نہیں ہوتا۔

About Author

Leave A Reply