ٹنڈو محمد خان: ملزمان نے زمین کے تنازعے پر نوجوان کو آگ لگا دی، ہسپتال داخل - Eye News Network

ٹنڈو محمد خان: ملزمان نے زمین کے تنازعے پر نوجوان کو آگ لگا دی، ہسپتال داخل

0

حیدرآباد (ای این این) ٹنڈو محمد خان ضلع کی تحصیل ٹنڈوغلام حیدر کی پولیس اسٹیشن دندو میں ملزمان جمن و دیگر نے مرحوم رمضان ابڑو کی زمین پر ناجائز قبضے کے بعد اس کے بیٹے اشرف ابڑو کو مبینہ طور پر تشدد کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث اس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنڈو محمد خان سے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹنڈو غلام حیدر اور ایس ایچ او موقع واردات پر پہنچےاور تفصیلات حاصل کئے۔ ان ک اکہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

 متاثرہ خاندان نے آئی جی سندہ،  ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے اپیل کی ہے کہ اس واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

About Author

Leave A Reply